بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ردعمل آنا شروع، پمپس پر توڑ پھوڑ، لڑائی جھگڑے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک ہفتے میں60روپے اضافے پر ملک کے مختلف شہروں میں شدید ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھاجس کے بعدکراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا اور سبزی منڈی کے قریب پیٹرول نہ دینے پر ایک پمپ پر عوام کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں بھی ایک پیٹرول پمپ پر عوام اور عملے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں منافع خوروں نے پمپ 12 بجے سے پہلے ہی بند کر دیے جس کے باعث شہری آخری لمحات پر سستا پیٹرول نہ لے سکے۔واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافیکے بعداس ہفتے میں 60روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہیجس کے بعدپیٹرول کی قیمت 209روپے 86پیسے ہو گئی ہے۔

Back to top button