بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں کمی نہ آ سکی، مزید دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ضلع پلوامہ میں دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔ قابض فورسز نے راجپورہ گاؤں میں گھر گھر تلاشی کے دوران آج مزید دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔گذشتہ روز ظالم فورسز نے گڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک قابض فورسز کا وادی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

Back to top button