بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا بھی یکدم مہنگا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کے اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا بھی یکدم 20 فیصد سے زیادہ مہنگا کردیا۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام زونل منیجرز کو 26 مئی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں نئی قیمتوں کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد 800 روپے سے نئی قیمت 980 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور نئی 490 روپے ہوگئی ہے جو پہلے 400 روپے تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹس افسران کو آٹے کی تبدیل شدہ قیمت اور ذخیرے کی فہرست تیار کرنے کے لیے ذاتی طور پر اسٹورز اور ویئرہاؤسز کا دورہ کرنا ہوگا اور خود رپورٹ تیار کرکے گندم اور فلورسیکشن کے ہیڈآفس بھیجنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مرحلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی پائی جاتی ہے تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔

Back to top button