بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور میں پولیس اہلکار کی شہادت، کس بات کا شہید، جو اس کے ساتھ ہوا ڈاکوئوں کیساتھ ایسا ہی ہوتا، پرویز الہیٰ

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے اہلکار  کی شہادت پر کہا ہے کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟

میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو، ہم عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کل رات ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ کسی کوکیاپتہ اس کےگھرآنے والاچور ہے یاڈاکو،کون ہے ؟

ان کا کہنا تھاکہ گھرمیں بہن، بیٹی،بہو اوربیوی ہو تو کوئی دروازہ توڑکرآجائےتووہ کیاسمجھےگا؟ وہ یہی سمجھےگاکہ ڈاکوآگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ جو سلوک ہوتاہےوہ ہوااس کےساتھ۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید ہوگئے تھے۔

Back to top button