بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راوی پل کو  کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا

لاہور  میں پی  ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

لاہور  میں راوی پل کو  کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹر سائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں۔

Back to top button