بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کے اطراف رات گئے سرچ آپریشن

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دھمکی ملنے پر اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن کیا جبکہ پولیس کی آمد پر بنی گالہ کے قریب خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکن باہر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

کچھ دیر سرچ آپریشن کے بعد پولیس بنی گالہ پاکستان چوک سے واپس روانہ ہو گئی۔

رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بنی گالہ کے باہر موجود ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے  سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری
Back to top button