بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا

الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنا سکتا ہے۔ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد منگل کو محفوظ کیا تھا۔

جن 25 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔

Back to top button