بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے ایورسٹ پر قومی پرچم لہرا دیا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ایوریسٹ‘ کو کامیابی سے سر کر لیا۔

 رپورٹ کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ 8 ہزار 849 میٹر بلند ہے، عبد الجوشی پیر کی صبح 6:40 پر دنیا کی بلند ترین پہاڑی ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئے۔

امیجن نیپال کی منیجر داوا فوٹی شیرپا نے  اس بات کی تصدیق کی کہ کہ مہم جو ٹیم کے ارکان پیر کی صبح 6:40 پر دنیا کی بلند ترین پہاڑی ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے اتوار کو رات 9 بجے کیمپ 4 سے سمٹ شروع کر دیا تھا۔سمٹ کے بعد ٹیم کیمپ 4 میں واپس آگئی اور منگل کو کیمپ 2 میں اترے گی اور 18 مئی کو بیس کیمپ واپس آئے گی۔

الفائن کلب پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدر نے اپنے بیان میں کوہ پیما عبدالجوشی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کوہ پیماؤں، سیاست دانوں، صحافیوں نے بھی دونوں کوہ پیماؤں کو ان کی کامیاب چوٹیوں پر مبارکباد دی۔

Back to top button