بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بل گیٹس میں کووڈ 19 کی تشخیص

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔اس بات کا اعلان بل گیٹس سے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ‘میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے بیماری کی معمولی شدت والی علامات کا سامنا ہے جس کے بعدآئسولیٹ ہوگیا ہوں’۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ‘ میں خوش قسمت ہوں کہ ویکسینیشن ہوچکی ہے اور مجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہے’۔

بل گیٹس کی جانب سے کووڈ سے متاثر ہونے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی دولت نے انہیں اور ان کے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچانے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا ‘میرے پاس مثالی انٹرنیٹ، بڑے گھر، ایک نجی جہاز ہے جس کے باعث بیمار ہونے کا خطرہ صفر فیصد ہے’۔

بل گیٹس نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کووڈ 19 سے متاثر کیسے ہوئے مگر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم سب کو دوبارہ کبھی کسی وبا کا سامنا نہ ہو۔

اشتہار
Back to top button