بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجسمہ نصب

مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گلگت کے علاقے سونی کوٹ میں ایم پی چوک پر ان کا ایک مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔

محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونی کوٹ کےایم پی چوک کی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں سونی کوٹ کےایم پی چوک پر محمد علی سدپارہ کا مجسمہ نصب کیا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایم پی چوک گلگت سونی کوٹ میں علی سدپارہ کا عظیم مجسمہ نصب کیا گیا اور اس چوک کا نام اب (سدپارہ چوک) رکھ دیاگیا ہے‘۔

اُنہوں نے اپنے والد کو یہ شاندار خراجِ عقیدت پیش کرنے پر گلگت شہر کا شکیہ بھی ادا کیا۔

Back to top button