بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

حارث رئوف انجری سے نجات نہ پا سکے، اگلے کائونٹی میچ سے بھی باہر

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے، یارکشائر کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

حارث رؤف ایسکس کے خلاف یارکشائر کی نمائندگی نہیں کریں گے، حارث رؤف کو کینٹ کے خلاف میچ کے دوران بائیں جانب کھچاؤ محسوس ہوا تھا۔

ہیڈ کوچ یارکشائر اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، ایک ہفتے کے آرام کے بعد امید ہے حارث رؤف دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ یارک شائر کا اگلا میچ ایسکس کے خلاف 5 مئی سے چیمسفورڈ میں شیڈول ہے۔

اشتہار
Back to top button