بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے احتجاج، ریڈ زون سیل

پاکستان تحریک انصاف آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرے گی۔ 

تحریک انصاف کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے اعلان کے باعث اسلام آباد ڈی چوک، نادرا چوک سمیت ریڈ زون میں داخلے کے راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں، پرامن احتجاج نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے۔

 ترجمان پولیس نے کہا ہےکہ ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف  نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button