بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایس ایس پی لاءاینڈ آرڈر سید کرار حسین کی گریڈ 19میں ترقی

اسلام آباد پولیس میں تعینات ایس ایس پی لاءاینڈ آرڈر سید کرار حسین گریڈ 19میں ترقی یاب ہو گئے ۔ ترقی پانے والے آفیسر کو رینک لگانے کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز صادق علی ڈوگر، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر نوید عاطف ،ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران، ایس پی طاہر محمود خان کے ہمراہ ترقی پانے والے آفیسر سید کرار حسین کو رینک لگائے ،آئی جی اسلام آباد نے آفیسر کو مبارکباد دی اور شیلڈ پیش کی ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اگلے عہدے پر ترقی پانے کے بعد آفیسر کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آفیسر اپنے ذمہ داریوں کو مزید احسن طریقے سے شہریوں کی جان و مال کے لئے سرانجام دیں گے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آفیسرز کو کمیونٹی پولیسنگ اور جدید پولیسنگ کو اپنا ماٹو بنانا چاہئے ۔ہم سب کو اپنے فرائض کو مکمل ایمانداری، نیک نیتی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ادا کرنا چاہئے ۔

Back to top button