بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

لاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں کو آگاہ کیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا اور  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا حتمی اعلان کیا۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ  ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔

Back to top button