بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

تیسرا ون ڈے ،پاکستان کو آسڑیلیا نے جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے  پہلے اوور میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی جب کہ دوسرے اوور میں جارحانہ بلے باز اور کپتان ایرون فنچ کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ان کے بعد مارنس لبوسخانے بھی 6 کے مجموعی اسکور پر  حارث رؤف کاشکار بن گئے، مہمان ٹیم کی جانب سے ایلکس کیری نے 56 اور کیمرون گرین نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی آسٹریلوی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا  تاہم 166 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد سین ایبٹ وکٹ پر جم گئے اور ٹیم کا اسکور 210 رنز تک پہنچا دیا، وہ 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد وسیم نے 3، شاہین نے 2 اور زاہد محمود اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button