بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعظم کی بات سننے گئے ہیں، کوئی فیصلہ کرنے نہیں، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی وزیراعظم کی بات سننےگئے ہیں کوئی فیصلہ کرنے نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم سےملاقات کے بعد پرویزالٰہی دیگراتحادیوں کوملاقات سےآگاہ کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیے  عراق کا بھی پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ
Back to top button