بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی،پرویز الہیٰ

سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جارہی ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی جبکہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد آج مسلم لیگ ق کی قیادت کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچانے کے لیے لاہور پہنچا ہے۔

مزید پڑھیے  زمان پارک گھیرائو جلائو مقدمات، فرخ حبیب، محمود الرشید، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری و دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد
Back to top button