بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کو ’’مہنگائی مکائو مارچ ‘‘ کا نام دیدیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے  لانگ مارچ کا نام اور پلان جاری کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیے گئے مارچ سے متعلق نئے اعلامیے میں  لانگ مارچ کو ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ن لیگ کے اعلامیےمیں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کا مارچ 24 تاریخ کو دن 1 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے شروع ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا اور 18 مقامات پر پڑاؤ کرتا ہوا 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے۔

Back to top button