بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی شوبز ستاروں کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل

یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے نامور  اداکاروں سے ملاقات کی جس کی ویڈیو اور کچھ اسکرین شاٹس ٹوئٹر  پر وائرل ہے۔

پریڈ کے بعد آرمی چیف نے پریڈ میں شرکت کرنے والے شوبز ستاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مایا علی، وہاج علی، حریم فاروق اور سجل علی شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی یہ ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آرمی چیف کی بات سُن کر مایا علی جواب میں احترام سے اُن کا شکریہ ادا کرتی ہیں جبکہ حریم فاروق تو انہیں سلیوٹ کرتی ہیں۔

 صارفین نے حیرانی کا بھی اظہار کیا اور سوال کیا کہ قمر جاوید باجوہ نے مایا علی سے کیا بات کی۔

Back to top button