بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسڑیلوی ٹیم کو دھچکا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کین رچرڈ سن انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کین رچرڈ سن کے وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ حکام نے رچرڈ سن کی جگہ اب بائیں ہاتھ کے بین ڈارشیوس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے رچرڈ سن کی غیر موجودگی میں بھی ٹیم کو پاکستان سے مقابلے کے لیے بہتر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے  سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
Back to top button