بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تقرری اور ترقی میرٹ پر ہونی چاہئے،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو بنا ہوا ہے کہ سینیئر ہی اوپر آئے گا ٹھیک نہیں، تقرری اور ترقی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پمز اسپتال کے نئے ایمرجنسی وارڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پمز کی نئی ایمرجنسی بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 1985 کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد میں نئے اسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ جو بنا ہوا ہے کہ سینیئر ہی اوپر آئے گا ٹھیک نہیں، اگر سینیئر اچھا چیف ایگزیکٹو نہیں بن سکتا تو جو بہترین ہے اسے اوپر لے کر آنا چاہیے،  تقرری اور ترقی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جتنا میرٹ پر لوگوں کو رکھیں گے اتنا معیار بلند ہوگا، میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جائے تو سرکاری ادارے بھی معیاری خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پہلی حکومت ہے، جس نے معیشت، صحت اور تعلیم پر بے مثال کام کیا۔

مزید پڑھیے  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے، صادق سنجرانی
Back to top button