بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پشاور دھماکے کے مزید 5زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی

پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج انتقال کر گئے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ روز اسپتال میں 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں جبکہ دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 آئی سی یو میں ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اسپتال میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Back to top button