بین الاقوامی
روسی صدر نے یوکرین پر حملے سے قبل کس عالمی رہنما کو ٹیلی فون کیا؟
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملے سے قبل بیلاروس کے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سرحد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
الیگزینڈر لوکاشینکو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو صبح سویرے بیلاروسی ہم منصب کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ ماسکو یوکرین پر فوجی آپریشن شروع کر رہا ہے۔
بیلاروسی ہم منصب کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’آج صبح تقریباً 5 بجے بیلاروس اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔‘
یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے میں ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیلاروسی ساتھی کو یوکرین کے ساتھ سرحد اور ڈونباس کی صورت حال سے آگاہ کیا۔