بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محسن بیگ کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست،ایف آئی اے حکام عدالت میں طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی محسن بیگ کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا ایف آئی اے قانون اور آئین سے بالا ہے؟ کیوں نہ ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں ؟قانون ہاتھ میں لینے پر محسن بیگ کا جو دفاع ہے وہ ٹرائل کورٹ میں پیش کریں، کیا محسن بیگ کے خلاف درخواست دینے والا شکایت کنندہ بھی اسلام آباد میں تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی فوری عہدے پر بحالی کی درخواست مسترد
Back to top button