بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا نے پاکستان میں مزید 29جانیں لے لیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 29 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید2 ہزار 662 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 293 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 801 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 76 ہزار 639 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 566 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 307 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 58 ہزار 826 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 980 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 95 ہزار 430 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 363 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 726 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 130 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 112 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 999 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 978 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 769 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 35 ہزار 96 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 193 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Back to top button