بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان چینی صدر سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی ان سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان چین سے وطن روانگی کے لیے بیجنگ ایئر پورٹ پہنچے جہاں پاکستانی سفارت خانے کے عہدے داروں نے انہیں الوداع کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیے  عمران خان اور ان کی اہلیہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے
Back to top button