بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل، وہاب ریاض کو وکٹوں کی سنچری کیلئے 6مزید شکار درکار

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے ایڈیشن کے میچز پر ایک نظر ڈالی جائے تو اعداد شمار یہ بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ 5 بولرز میں وہاب ریاض سر فہرست ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے 68 میچز میں 1899 رنز کے عوض اب تک سب سے زیادہ 94 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ٹاپ 5 بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 57 میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر محمد نواز ٹاپ 5 بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، وہ واحد اسپنر بولر ہیں جو ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہیں اس کے علاوہ اس فہرست میں باقی 4 فاسٹ بولر ہیں۔محمد نواز نے 64 میچز میں 1523 رنز کے عوض 59 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر فہیم اشرف ٹاپ 5 بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔فہیم اشرف نے پی ایس ایل کے 41 میچوں میں 1112 رنز کے عوض 57 وکٹیں لے چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے نئے کپتان اور پلیئر آف دی ایئر شاہین شاہ آفریدی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر فائض ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی 40 میچز میں 56 وکٹیں لے اڑے ہیں۔

Back to top button