بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈیرہ غازی خان کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ، وزیر اعلی  نے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

نواحی بستیوں کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لئے حفاظتی بند، گاجنی اسکیپ پراجیکٹ کاافتتاح ، بند پر41کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے اربوں روپے کے 15 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھاـسرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کرکے  62 کروڑ 60 لاکھ روپے کے 3 پراجیکٹس کا افتتاح کیاـنواحی بستیوں کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لئے حفاظتی بند، گاجنی اسکیپ پراجیکٹ کاافتتاح کر دیا گیاـ دریائے سندھ کی دائیں سائیڈ پر حفاظتی بند پر41کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئیـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی لاگت سے پل ڈاٹ چوک کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا   افتتاح کردیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 19 کروڑ سے بننے والے شہر خاموشاں ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی غربی ڈیرہ غازی خان کے منصوبے کا بھی افتتاح کیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے 9 ارب روپے کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاـان منصوبوں میں شامل ڈیرہ غازی خان میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گاـ کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت 133 کلومیٹر طویل سڑکیں 2 ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیں گیـڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ارب 91 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک بنے گاـغازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں اکیڈمک بلاک،ہاسٹل ایک ارب روپے سے بنے گاـ16کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج ڈی جی خان قائم ہوگاـغازی پارک ڈیرہ غازی خان کی بحالی پر تقریباً 3 کروڑ روپے خرچ ہوں گےـ سینتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ سٹی پارک میں ضروری سہولتوں کی فراہم پر11 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گےـمحکمہ آبپاشی کے شوریہ دھنگانہ  اینڈ  درخواست سسٹم کی بحالی 39 کروڑ 60 لاکھ روپے سے ہوگیـپل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک دو رویہ روڈ 39 کروڑ 29 لاکھ روپے سے تعمیر ہوگیـڈیرہ غازی خان میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر و بحالی پر5 کروڑ روپے خرچ ہو ںگےـڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس تقریباً 15 کروڑ روپے سے مکمل ہوگاـ پولیس ٹرینگ سکول63 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگاـاس موقع پر ارکان اسمبلی،دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھےـدریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہواـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ماضی کی نسبت جنوبی پنجاب کو کہیں زیادہ وسائل دیئے جا رہے ہیں۔اب عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا، افسران اپنی ذمہ داری نبھائیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو درکار مشینری خریدنے میں غیر ضروری تاخیر کی گئیـمشینری کی خریداری میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائےـوزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کے بعض ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کام چاہیے ، افسران نتائج دیں ـجنوبی پنجاب کے سیکرٹری خود فیلڈ میں جا کر منصوبوں کا جائزہ لیں ـٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں خالی آسامیاں فوری طور پر پر کی جائیںـ انہوںنے کہا کہ ساؤتھ پنجاب فرانزک لیب ڈی جی خان میں بنائی جائے گیـ سستی اور یقینی بجلی کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے آف گرڈ سلوشن پر صرف کریں گے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ میں ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر مرحلہ وار بھرتی کی جائے گیـترقیاتی منصوبوں کے فنڈزمیں گھپلے برداشت نہیں،جنوبی پنجاب کے سیکرٹری براہ راست ذمہ دار ہوں گےـ وزیر اعلی عثمان بزدار کو انڈس ہائی وے تونسہ اور سخی سرور پل کی تعمیر و مرمت پر این ایچ اے حکام نے بریفنگ دیـارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈیرہ غازی خان کے لئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیاـاجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ارکان قومی  و صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سردار احمد علی دریشک، سردار جاوید اختر خان لنڈ، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار محی الدین خان کھوسہ، حنیف پتافی، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ موجودتھےـایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی

اشتہار
Back to top button