بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے  قصور میں تین ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  قصور میں تین ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ان منصوبوں میں لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے، لاہور عبدالحکیم موٹروے پر رائے منصب علی خان انٹر چینج اورTaregarh انٹر چینج شامل ہیں۔کھڈیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو سہولت ہوگی او ر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں موٹرویز اورشاہرات کا جال بچھایا اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شرو ع کیا۔شہبازشریف نے افسوس ظاہر کیا کہ پچھلی حکومت نے سوات میں دہشت گردوں کو مدعو کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کو اقتدار دیا تو وہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران گندم اور چینی سمیت کئی سکینڈل منظرعام پر آئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان بھر میں سیلاب زدگان میں سو ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل معاشی حالات میں حکومت سنبھالی اورملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سال پاکستان میں گندم کی شاندار فصل رہی ہے اور امید ہے کہ کپاس کی بھی ایسی ہی فصل ہوگی۔

مزید پڑھیے  اسد عمر کے صحافیوں پر الزامات کی پی ایف یو جے کی جانب سے شدید مذمت
Back to top button