بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔سنگ بنیاد کی تقریب میں عراقی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھے۔

عراق میں پاکستانی سفیر امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لافتا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹوزرداری نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے کمپلیکس کی تعمیر کو خوش آئند قدم قراردیا۔

Back to top button