بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دبئی ایکسپو میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کا نسخہ پیش

دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کا نسخہ پیش کردیا گیا۔

 قرآن مجید کے نسخےکی نمائش کا افتتاح  پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا۔

خیال رہےکہ  پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ شاہد رسام 200 شاگردوں کے ساتھ یہ انمول نسخہ تیار کر رہے ہیں۔

اس وقت سورہ رحمٰن کے ابتدائی 6 صفحات دبئی ایکسپو میں ڈسپلےکیے گئے ہیں، سونے اور تانبے سے تیار نسخہ قرآن پاکستان پویلین کے سنگم پر نصب کیا گیا ہے۔

چند سال میں پورا قرآن پاک سونے اور تانبے سے مکمل ہونے کا امکان ہے۔ 

اشتہار
Back to top button