بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر سفر کرنے والا شخص گرفتار

ہالینڈ کی پولیس نے ایک کارگو ہوائی جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر سفرکر کے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص  جنوبی افریقا سے ایک مال برادر ہوائی جہاز میں چھپ کر ایمسٹرڈیم  پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق جہاز کے پہیے میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچنے والا یہ نامعلوم شخص جوہانسبرگ سے آیا تھا تاہم فی الحال گرفتار شخص کی عمر اور قومیت کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران پرواز  بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود  نامعلوم شخص کا زندہ حالت میں ایمسٹرڈیم  پہنچنا غیر معمولی بات ہے تاہم گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور نامعلوم شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اشتہار
Back to top button