بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہمیں نواز شریف مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی مافیا ہے جو  اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں اسلام آباد  ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، سابق چیف جج کا بیان حلفی نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثراندازہونےکے لیے ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرناہے، آج عدالت نےانہیں بےنقاب کردیا ہے۔

Back to top button