صحت
خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جبکہ بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔