بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلائوباعث تشویش ہے، فیصل سلطان

لاک ڈائون کا آپشن ابھی زیر غور نہیں لیکن کیسز بڑھے تو کچھ بھی ممکن ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلائوباعث تشویش ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں کرونا کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 372 ہوگئی ہے، جب کہ کورونا کے مثبت کیسز میں اومی کرون کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کا پھیلائو حکام کیلئے تشویش کا باعث بننے لگا ہے تاہم لاک ڈائون کا آپشن ابھی زیر غور نہیں لیکن کیسز بڑھے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ماسک اور ویکسینیشن کے ساتھ ابھی کنٹیکٹ ٹریسنگ پر زور ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک ان کیسز پر جو تجزیہ کیا ہیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر لوگوں کا تعلق ان لوگوں سے ہوتا ہے جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی ہوتی۔ تاہم ویکسین لگوانے والوں میں بھی اس وائرس کا شکار ہونے کا امکان برقرار رہتا ہے۔

اشتہار
Back to top button