بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دیکھنا یہ ہے نواز شریف کی واپسی کیلئے کیا طریقہ کار ہوگا، رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد  نواز  شریف کو ملک آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سابق وزیراعظم  بینظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق کتاب “محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ حکومتی وزراء کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں، بیانات سے لگتا ہے کہ کہیں طوفان اٹھا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف  کا ملک ہے انھیں کوئی پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ تو وقت بتائے گا کہ میاں صاحب کے آنے پر حکومت رہے گی یا جائے گی؟ دیکھنا ہے کہ ان کے آنےکے لیے طریقہ کار  کیا ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ کے مطابق یہ صرف میاں صاحب بتاسکتے ہیں کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں اور  آخر پاکستان آکر کیا کریں گے لیکن یہ نواز شریف کا ملک ہے اور انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

دوران گفتگو  رحمان ملک نے مزید کہا کہ سابق صدر  آصف علی  زرداری جب بھی متحرک ہوتے ہیں سیاسی چالیں سوچ سمجھ کر چلتے ہیں اور حریف کو ہراتے ہیں، نظر آرہا ہے کہ آصف زرداری صحیح سیاسی چال چلیں گے۔

مزید پڑھیے  وفاقی بجٹ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ،ٹارگٹڈ سبسڈیز 699ارب روپے مقرر
Back to top button