بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی بربریت، مزید 4 کشمیری شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق  قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے چوگام اور 2 کو ضلع پلوامہ کے علاقے ہردو میر ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے جوانوں کو شہید کرنے کے بعد علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کوبند کردیا جبکہ دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔

Back to top button