بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز نے 40ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسسوخ کردیا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی کا تقریباً 30 ہزار ٹن ذخیرہ موجود ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رواں ماہ 40 ہزارٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے درآمدی چینی کے باعث مقامی سطح پر خریداری کا عمل روکا تھا۔

کارپوریشن نے آخری بار مقامی چینی رواں برس جولائی 2021ء میں خریدی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آخری ٹینڈرکے تحت مقامی سطح پر 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی گئی تھی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آخری ٹینڈر کے تحت مقامی چینی 90 روپے فی کلو میں خریدی گئی تھی۔

اشتہار
Back to top button