بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق26 سالہ فلسطینی کو رملہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر دھاوے بول کر کارروائی کرتی رہتی ہے، اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو جاتی ہیں۔

نابلس میں اسرائیلی پولیس کے دھاووں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے ،جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ایک فلسطینی 31 سالہ جمیل کیال جاں بحق ہوگیا تھا، انٹرنیٹ پر زیر گردش وڈیو کلپ میں فلسطینی شہری جمیل کیال کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا گیا، اس کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا۔

Back to top button