بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو،کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف مقدمہ خارج

پشاورہائی کورٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گفتگو پر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن( ر )محمد صفدر کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس مسرت ہلالی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ مختصر فیصلہ سناتے ہوئے  کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پر  ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گفتگو  کا مقدمہ خارج کر دیا ۔

اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا عدالت نے حق پر مبنی فیصلہ دیا اور وہ بغاوت کیس میں عدالت سے سرخرو ہوئے۔   

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گفتگو کرنے سے متعلق 2 سال قبل تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ 

کیپٹن (ر ) محمد صفدرکو 2 سال قبل پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران علم ہوا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس ہائی کورٹ کے سامنے موجود ہے ۔ جس پر کیپٹن ر صفدر نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی۔ جسے اسی وقت منظورکر لیا گیا۔ 

تاہم محمد صفدر نے ضمانت منظور ہونے کے بعد درج مقدمہ کے خلاف عدالت کو دوسری درخواست دی جس پر عدالت نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا۔ 

Back to top button