بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں پہلے اومی کرون  کیس کی تصدیق

کراچی کے نجی اسپتال میں سامنے آنے والے پہلے اومی کرون  کیس کی تصدیق ہوگئی۔

اومی کرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی۔

 اومی کرون میں مبتلا 65 سالہ خاتون صحت یاب ہوچکی ہیں، متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ متعلقہ مریضہ کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا، زیرعلاج کورونا کے کسی اور مریض میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔

نجی اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی بتانا ہے کہ اومی کرون میں مبتلا مریضہ نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

خیال رہے کہ چار روز قبل کراچی کے ضلع شرقی کی رہائشی خاتون میں کورونا کے افریقی ویرئنٹ اومی کرون میں مبتلاہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button