بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیالکوٹ واقعہ، جیل میں روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں روزانہ سماعت کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل جا کر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں سماعت کے لیے ڈی پی او نے عدالت کو وزارتِ داخلہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

گارمنٹ فیکٹری میں سیکڑوں مشتعل افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مشتعل ہجوم لاش گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر لے آیا تھا جس نے لاش کی بے حرمتی کی اور اسے آگ لگا دی تھی۔

Back to top button