بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاریخ رقم کردی

اولمپیئن طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا۔ تاشقند میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں ایکشن میں آئے ۔ طلحہ نے 67 کلو گرام کیٹیگری کے سینچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کرکانسی کا میڈل اپنے سینے پر سجایا ۔ایونٹ میں روس کے زلفت گیرو نے طلائی اور ازبکستان نے دوستن یو کو بوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بد قسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔

Back to top button