بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانہ کردیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانے کی رقم آج جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔

خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پریزایڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے۔

Back to top button