کھیل
فٹبال لیجنڈ پیلے ایک بار پھر ہسپتال داخل
برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پیلے کو بدھ کے روز برازیل کےمقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا ۔
واضح رہے کہ 3بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی۔
تاہم اب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کو اس بار کیموتھراپی بھی کرانی پڑے گی۔
حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیلے 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔