بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے پی اے سی ارکان کو آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کو آج ڈیڑھ بجے اپنے پاس بلا لیا، کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ کے امین اسلم اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی اور دیگر الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پی اے سی کمیٹی ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کمیٹی میں ریاض فتیانہ کی رکنیت خطرے میں ہے۔

ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا پیسہ ہو یا امدادی اداروں کا صحیح جگہ پر خرچ ہونا چاہیے، سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جا کر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا تھا کہ وزیرِ مملکت زرتاج گل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان اقوامِ متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد زرتاج گُل گلاسگو سے وطن واپس آگئی تھیں۔

بعد ازاں ملک امین اسلم نے زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button