تجارت
ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نئی تاریخ رقم کرنے لگا
روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ رقم کررہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بلند ترین بھاؤ 176 روپے 62 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر 48 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر کا بھاؤ 175 روپے 46 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ اضافے سے 179 روپے ہے۔