بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد عامر کورونا سے صحت یاب،ٹی ٹین لیگ میں اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا

فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا سے صحتیاب ہوکر  ٹی 10 لیگ  میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔

محمد عامر نے گزشتہ ہفتے  اپنے مداحوں کو کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال ٹی 10 لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

تاہم اب وہ کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ابو ظبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز  کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

محمد عامر نے ٹوئٹر پر  ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ٹی 10 لیگ میں شامل بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم میں پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button