بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ نے سان مرینو کو 0-10 سے شکست دیکر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

انگلینڈ نے کمزور حریف سان مرینو کے خلاف گول پر گول کرتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ پورے 10 گول داغ دیے۔ 

انگلینڈ نے سان مرینو کو آؤٹ کلاس کرکے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کی 57 سال بعد کسی بھی حریف ٹیم کے خلاف ڈبل فیگر میں گولز کی تعداد تھی۔ 

ایک اور میچ میں ناردرن آئرلینڈ نے اٹلی سے میچ برابر کھیل کر سابق عالمی چیمپئن کو پلے آف میچ کی طرف دھکیل دیا۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کو بھی قطر ورلڈکپ کا ٹکٹ مل گیا۔

Back to top button