بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سےمنظور نہیں کیا گیا اور اب رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قمیتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

Back to top button